تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے

سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے

صنعا( مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب حوثیوں کی طرف سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا گیا، جبکہ اس سے قبل جنوبی علاقے کی جانب بھیجے گئے دو ڈرونز بھی سعودی دفاعی نظام نے مار گرائے۔عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ریاض کی جانب داغے گئے میزائل کو صبح تقریباً 4 بجے تباہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔ اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے دوران سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے کم از کم 14 بیلسٹک میزائل اور 60 سے زائد ڈرونز بھیجے گئے۔ان حملوں میں ریاض، خمیس مشیط، نجران اور مشرقی صوبے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ 15 اکتوبر کو مدینہ کے علاقے کی جانب داغا گیا ایک کروز میزائل بھی تباہ کردیا گیا تھا۔حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، توانائی کی تنصیبات اور دیگر شہری مقامات کو نشانہ بنانے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رواں ماہ ایسے حملوں میں 24 افراد ہلاک اور کم از کم 374 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 7 سے 11 اکتوبر کے دوران ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل اور ڈرون حملوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا، جہاں 18 افراد ہلاک اور 333 سے زائد زخمی ہوئے۔10 اکتوبر کو ہونے والے حملے کو سب سے زیادہ ہلاکت خیز قرار دیا گیا، جب ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 اور 4 کے درمیان ایک بیلسٹک میزائل گرا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے۔فضائی دفاعی نظام کے ذریعے تباہ کیے گئے میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ گرنے سے بھی جانی و مالی نقصان ہوا۔ ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے شاہ فہد ہوائی اڈے پر حملوں میں دو، دو افراد ہلاک ہوئے، جبکہ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 36 افراد زخمی ہوئے۔اسی طرح سعودی آرامکو کی شیبہ آئل تنصیبات پر حملوں میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے، جبکہ جازان کے شاہ عبداللہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے حملوں میں تین افراد زخمی ہوئے۔حوثیوں کی جانب سے تازہ میزائل حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب عرب ممالک اور مسلم ورلڈ لیگ نے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شیبہ آئل فیلڈ پر حملوں کی شدید مذمت کی تھی۔ ان حملوں میں چار افراد ہلاک اور 10 زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، اردن اور مصر نے ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔بحرین نے حملے روکنے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی علاقائی امن اور عالمی توانائی کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔