تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاکستان خبر)ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، تاہم ملک اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے اور اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی آرہی ہے، جو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 1,360 پاکستانی جان سے گئے۔سجاد حیدر خان نے کہا کہ تمام مسائل اور جنگوں کا حل سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے اور پاکستان نے کبھی افغانستان کے ساتھ سفارتی رابطوں پر شرمندگی محسوس نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ چین، ازبکستان اور دیگر ممالک کو بھی افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تحفظات ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے کہا کہ اس کی توسیع کے لیے ہر ملک کا اپنا طریقہ کار ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب اپنا طریقہ کار مکمل کرچکے ہیں، جبکہ ترکیہ اپنی پارلیمنٹ کے ذریعے معاہدے کی توسیع کا عمل آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے کا جو مسودہ سامنے آیا ہے، پاکستان اس کی توثیق کرتا ہے۔سجاد حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کا ایک اہم رکن ہے اور امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر اور ایران کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار آر فور اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ چکے ہیں، جس کے بعد آر فور پلس ای تھری اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اس فارمیٹ میں یہ پہلا اجلاس ہوگا۔