تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت

اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت

اسلام آباد (پاکستان خبر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دارالحکومت میں مین ہیٹن طرز کا جدید رہائشی اور تفریحی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔سعودی ریئل اسٹیٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ون ونڈو آپریشن متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے منصوبوں کی منظوری اور دیگر ضروری امور ہفتوں یا مہینوں کے بجائے چند دنوں میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا ارادہ ہے، جس میں مرکزی پارک کے گرد رہائشی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے سفاری پارک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، جس کے تحت جانوروں کی تعداد بڑھانے اور تفریحی سہولتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تفریحی سرگرمیوں اور رہائشی منصوبوں کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حکومت سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے نیلامی کے عمل میں متعلقہ فریقوں کو شامل کرے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں رہائشی اور تفریحی منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے اور منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔