تازہ ترین
23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش پاکستان سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیار ہے، دہشت گردی افغانستان سے آرہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد میں مین ہیٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت فورسز کے ساتھ مخلصانہ طور پر کھڑی نہ ہونے والی سیاسی جماعت مائنس ہوجائے گی: رانا ثنا اللہ ٹرمپ کا ایران پر جلد دوبارہ حملے کا اشارہ، مزید کارروائی کا امکان ظاہر کردیا ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا سعودی اتحاد کا دعویٰ، حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیے گئے یورپی یونین کے فنڈز میں مبینہ فراڈ، لیتھوانیا میں 12 افراد پر فردِ جرم عائد ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد ہوگئی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز، 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی پیٹرول پمپ مالکان کے ڈیلی پرائس میکانزم پر تحفظات، وفاقی وزیر سے ملاقات کا مطالبہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کمی پرائیویسی خدشات پر میٹا نے اے آئی ایجنٹ میوز کا چیٹ شیئرنگ فیچر معطل کردیا یوٹیوب موبائل ایپ میں بڑی تبدیلیاں، کسٹم فیڈز کا نیا فیچر متعارف اے آئی ہیکرز سے تحفظ کے پانچ مؤثر طریقے، ماہرین کی اہم تجاویز مشہور گیم اسٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو 30 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
پاکستان خبر

23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

23 سال بعد پاکستانی صدر کا جرمنی کا دورہ، آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

برلن (پاکستان خبر) صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔صدر آصف علی زرداری کی جرمن وزارت دفاع آمد پر جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی دعوت پر جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ دورہ اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ 23 سال بعد کسی پاکستانی سربراہ مملکت کا جرمنی کا یہ پہلا دورہ ہے۔رواں سال پاکستان اور جرمنی اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔دورے کے دوران صدر مملکت اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کے ہمراہ جرمن صدر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورت حال اور معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔توقع ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے نئی راہیں کھولنے میں معاون ثابت ہوگا۔