تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے دفاعی تعلقات پر تنقید کرتے ہوئے انہیں باہمی فائدے کے بجائے ’طفیلی تعلق‘ قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے گزشتہ تین برسوں کے دوران اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام پر امریکی ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکا نے خود اسرائیل کے مقابلے میں زیادہ میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز بھی استعمال کیے ہیں۔عباس عراقچی نے کہا کہ یہ صورت حال امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کو باہمی فائدے پر مبنی شراکت داری قرار دینے کے بجائے ایک ’طفیلی تعلق‘ ظاہر کرتی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دفاعی اخراجات کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا پر طنز، اسرائیل سے تعلقات کو ’طفیلی‘ قرار دے دیا
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں