تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

برطانیہ کے بعد 12 ممالک کا اسرائیلی بستیوں کی اشیا پر پابندی کا اعلان

برطانیہ کے بعد 12 ممالک کا اسرائیلی بستیوں کی اشیا پر پابندی کا اعلان

 تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے بعد کینیڈا، فرانس، اسپین اور ناروے سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا کی درآمد پر پابندی کی حمایت کردی۔برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ طویل عرصے تک اس خدشے کے باعث عملی اقدامات سے گریز کیا جاتا رہا کہ کہیں اسرائیل مخالف ہونے کا الزام نہ لگ جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عملی اقدامات کے بغیر دو ریاستی حل کی بات بے معنی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کے مطابق بستیوں کی توسیع اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف مزید پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے اور عالمی نظام انصاف کی حمایت سمیت مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب برطانوی اقدامات کے ردعمل میں اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانے کو بند کردیا۔اسرائیل نے مزید کہا کہ برطانیہ غزہ کے لیے امریکا کی قیادت میں قائم رابطہ مشن میں بھی آئندہ شریک نہیں ہوگا۔