غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے مقرر کردہ تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت بڑے پیمانے پر قتل و غارت کی، جبکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بھی جاری ہے۔اقوام متحدہ کے خودمختار بین الاقوامی کمیشن برائے تحقیقات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنگی جرائم سمیت انسانیت کے خلاف دیگر جرائم کا بھی ارتکاب کیا ہے۔کمیشن نے ستمبر 2025 میں جاری کردہ اپنی رپورٹ میں پہلی بار یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل نے نسل کشی کی۔اسرائیل کے عام انتخابات سے ایک روز قبل جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں فوجی کارروائیوں اور آبادکاروں کے مسلسل پرتشدد حملوں کے ذریعے فلسطینی شہریوں کے خلاف ایک وسیع اور منظم حملہ کیا جا رہا ہے۔