دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی پولیس نے سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے پیدل چلنے والوں میں آگاہی مہم شروع کردی ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ کراسنگ کے بجائے کسی دوسری جگہ سے سڑک پار کرنے اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوسکتا ہے۔دبئی پولیس کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پیدل افراد کو 400 درہم، یعنی تقریباً 30 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔