تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں

ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں

 لبنان (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے ایران سے مالی امداد ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کی تیاری گزشتہ 3 ماہ سے شروع کر رکھی ہے۔2024 کے بعد اسرائیل کے ساتھ 2 جنگوں میں حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچا، اس کے ہزاروں جنگجو اور متعدد رہنما نشانہ بنے، جبکہ اسلحے کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے ان دیہاتوں پر قبضہ کر رکھا ہے جنہیں حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جبکہ لبنانی حکومت پر بھی تنظیم کو غیر مسلح کرنے کے لیے سیاسی دباؤ بڑھ رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان مشکلات کے باوجود حزب اللہ اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے پُرعزم ہے۔ لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تنظیم نے جون کے بعد سے جنگی کارروائیوں میں وقفے کو دوبارہ مسلح ہونے کے لیے استعمال کیا، جس کے دوران دھماکہ خیز مواد حاصل کرنے اور ڈرونز تیار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ذرائع کے مطابق ایران نے حزب اللہ کی فوجی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے اسے کروڑوں ڈالر فراہم کیے ہیں۔ یہ رقم ایران کی جانب سے بے گھر خاندانوں کی مدد کے لیے دیے گئے تقریباً 20 کروڑ ڈالر کے علاوہ ہے۔