تازہ ترین
صدر اور وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، اسحاق ڈار یوم سیاہ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، عالمی برادری سے حق خودارادیت کا مطالبہ ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق مغربی کنارے میں اسرائیل پر انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام ایرانی فنڈنگ کے بعد حزب اللہ کی ممکنہ جنگ کیلئے تیاریاں دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار روپے جرمانہ 5 سال میں 11 ہزار ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف سنگاپور اور سعودی آرامکو کا 2027 سے زیرِ سمندر تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ملک بھر میں ایل پی جی مہنگی، لاہور اور جڑواں شہروں میں 600 روپے فی کلو ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، منیبہ علی پاکستان ٹیم کی کپتان مقرر مقامی ایل پی جی کی نصف سے زائد پیداوار پر 45 کمپنیوں کی اجارہ داری پاتھم نسانکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا یو ایف سی مقابلے دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں
پاکستان خبر

پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان نے ورلڈ نو میڈ ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) قازقستان میں ہونے والے ورلڈ نو میڈ مکسڈ مارشل آرٹس ٹورنامنٹ میں پاکستانی فائٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چیمپئن شپ بیلٹس اور گولڈ میڈلز کے علاوہ 3 چاندی کے تمغے جیت لیے۔ پاکستان ایونٹ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔قازقستان کے شہر کراگینڈا میں ہونے والے مقابلوں میں 4 پاکستانی فائٹرز نے چیمپئن شپ بیلٹس اور طلائی تمغے اپنے نام کیے۔ ان میں 65 کلوگرام کیٹیگری میں محمد سعد محسود، انڈر 19 کی 65 کلوگرام کیٹیگری میں اُسام تاجک، 60 کلوگرام میں شیرباز مری اور 55 کلوگرام میں سید کلیم اللہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ 3 پاکستانی فائٹرز نے چاندی کے تمغے حاصل کیے، جن میں 60 کلوگرام کیٹیگری میں سلمان علی جبکہ خواتین کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں شگفتہ آصف اور رابعہ نور شامل ہیں۔پاکستانی کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی کے باعث قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔