اسلام آباد ( پاکستان خبر) 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔نغمے کے پُراثر بول اور ولولہ انگیز دھن کشمیریوں کے عزم، حوصلے اور آزادی کی امید کا پیغام دیتے ہیں۔نغمے میں وادی کشمیر میں بھارتی کارروائیوں، خواتین اور بچوں پر مظالم اور کشمیریوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ثابت قدمی، امید، جدوجہد آزادی اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور برہان وانی کو جدوجہد آزادی کی نمایاں شخصیات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔نغمے میں ابھی نندن کی گرفتاری اور میزائل فائرنگ کے واقعات کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تیاری اور عزم کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔نغمے کے اختتام پر پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔