تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں ملکوں نے باہمی تعاون مضبوط بنانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق مذاکرات کی میزبانی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کی انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن نے شرکت کی۔ اجلاس کا مرکزی موضوع خطے میں امن و سلامتی تھا۔اس سے قبل مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے اعلیٰ حکام نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی تھی۔ملاقات میں صدر پزشکیان نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور مشرق وسطیٰ کو تقسیم کرنے کی امریکی حمایت یافتہ کوششوں کے مقابلے میں علاقائی تعاون مزید مضبوط بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہے۔
ایران کا مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں