لاہور ( سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے اوپنر پاتھم نسانکا ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیاب نہ ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔سری لنکن کرکٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے پاتھم نسانکا کی جگہ لاہیرو اودارا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔