فیصل آباد( کامرس ڈیسک) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی نجکاری کے لیے 12 ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار گروپس نے دلچسپی ظاہر کردی۔ترکیہ، چین اور پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس کی جانب سے فیسکو کے 51 سے 100 فیصد حصص خریدنے کے لیے 12 اظہاراتِ دلچسپی موصول ہوئے ہیں۔ نجکاری کمیشن نے اس پیش رفت کو فیسکو کی نجکاری کے عمل میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیسکو کے بعد گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری کا عمل بھی جاری ہے۔پری کوالیفائی ہونے والے سرمایہ کاروں کو فیسکو کے مالی و انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی فراہم کی جائے گی۔