تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی

ایران جنگ میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فوجیوں کے جانی نقصانات کی نئی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنگ شروع ہونے سے اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 624 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔پینٹاگون نے ہفتے کے روز اپنے دفاعی جانی نقصانات کے تجزیاتی نظام کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 140 سے زائد نئے زخمی فوجیوں کا ریکارڈ شامل کیا۔ اس کے علاوہ حالیہ ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے چار امریکی اہلکاروں کو بھی دوبارہ سرکاری فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون نے اپنے ریکارڈ میں ’’بیرون ملک فوجی آپریشنز‘‘ کے نام سے ایک نئی درجہ بندی بھی شامل کی ہے، جس کے تحت 7 جولائی کے بعد بیرون ملک کارروائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کا الگ حساب رکھا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر نئی درجہ بندی کے اعداد و شمار کو ’’آپریشن ایپک فیوری‘‘ کے ریکارڈ کے ساتھ شامل کیا جائے تو 28 فروری سے ایران کے خلاف جاری جنگ میں مجموعی طور پر 18 امریکی فوجی ہلاک اور 624 زخمی ہو چکے ہیں۔پینٹاگون کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 11 امریکی بری فوج، 6 فضائیہ اور ایک بحریہ سے تعلق رکھتے ہیں۔زخمی اہلکاروں میں 461 کا تعلق بری فوج، 86 بحریہ، 58 فضائیہ جبکہ 19 میرین کور سے ہے۔امریکی میڈیا اور بعض ارکانِ کانگریس نے پینٹاگون پر تنقید کی تھی کہ ایرانی حملوں کے باوجود ابتدائی سرکاری ریکارڈ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کم ظاہر کی گئی تھی۔پینٹاگون کی نئی ’’بیرون ملک فوجی آپریشنز‘‘ کیٹیگری میں 7 جولائی کے بعد ہونے والے نقصانات شامل کیے گئے ہیں، تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہر واقعہ کس مخصوص فوجی کارروائی یا تنازع سے متعلق ہے۔