تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا

جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا

راولپنڈی (پاکستان خبر) ستمبر 1965ء کی جنگ کے دسویں روز پاکستانی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو قصور سیکٹر سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔پاک فوج کے شدید حملے کے نتیجے میں جموں سے سیالکوٹ کی جانب پیش قدمی کی کوشش کرنے والی بھارتی فوج کو بھاری جانی و جنگی نقصان اٹھانا پڑا۔ دوارکا اور جام نگر کے نیول اور ایئربیس کو پاک فضائیہ کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد بھارتی بحریہ اپنی فضائیہ کی ناکامی پر سخت برہم تھی۔لاہور سیکٹر کے قریب پاکستانی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے بھارت کے 2 جنگی طیارے بھی مار گرائے۔سیالکوٹ کے محاذ پر بھارتی فوج کے مزید 7 سینچورین ٹینک تباہ کیے گئے، جس کے بعد اس سیکٹر میں تباہ ہونے والے بھارتی ٹینکوں کی مجموعی تعداد 42 ہوگئی۔دراس سیکٹر میں مجاہدین نے مرال آباد کے مقام پر بھارتی فوج کے مضبوط ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی برتری کے باعث بھارتی بحریہ کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔پاکستانی لڑاکا طیاروں نے بھارتی فوج کی مدد کے لیے آنے والے ایک طیارے کو لاہور کی فضاؤں میں ہی نشانہ بنا کر مار گرایا۔جنگ ستمبر کے دوران پاک فوج مختلف محاذوں پر بھارتی فوج کو مسلسل شدید نقصان پہنچا رہی تھی۔