کوئٹہ( پاکستان خبر) محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا، سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان نے برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے خلاف بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی کی گئی۔ لیڈی میڈیکل افسران کو سرکاری فرائض سے دانستہ اور غیر مجاز طور پر غیر حاضر رہنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق برطرف ہونے والی ڈاکٹرز میں سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات لیڈی میڈیکل افسران شامل ہیں۔