تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

افغانستان میں 25 دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں، محسن نقوی

افغانستان میں 25 دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاکستان خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت 25 دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی، جس میں عالمی و علاقائی صورتحال اور اقوام متحدہ کے امن مشنز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، عالمی برادری کو افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا کردار جاری رکھے گا، جبکہ پاکستانی پولیس افسران اور اہلکار بھی اقوام متحدہ پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان امن مشنز میں 181 اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکا ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی شرکت ہمیشہ نمایاں رہی ہے اور عالمی امن کیلئے اس کا کردار قابلِ ستائش ہے۔محسن نقوی نے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی بھرپور معاونت پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔