تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے، 4 فلسطینی شہید، 22 زخمی

جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے، 4 فلسطینی شہید، 22 زخمی

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود پیر کی صبح سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4 فلسطینی شہید جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے۔مقامی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے مختلف علاقوں میں گاڑیوں اور ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق خان یونس کے جنوبی علاقے میں ایک گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 16 دیگر زخمی ہوئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خان یونس کے شمال میں المطاحین جنکشن کے قریب بھی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب غزہ شہر کے جنوبی علاقے تل الہوا میں ایک رہائشی گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی مرد اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔حملے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جسے شہری دفاع کی ٹیموں اور مقامی رہائشیوں نے مشترکہ کوششوں سے بجھایا۔