تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

دبئی میں 50 طالبات کو بطورانعام عمرہ کرایا جائےگا

دبئی میں 50 طالبات کو بطورانعام عمرہ کرایا جائےگا

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے محکمے نے 50 اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی خواتین طلبہ کو تعلیمی کامیابی پر خصوصی انعام کے طور پر خاندان کے ہمراہ عمرہ کی زیارت کروانے کا اہتمام کیا۔ یہ انعام "Year of the Family 2026 کے تحت دیا گیا ہے۔یہ طالبات دبئی کے مختلف کمیونٹی سینٹرز سے منتخب کی گئی ہیں، جن میں المظہر اسلامک کلچرل سینٹر، امہ الشیف اسلامک کلچرل سینٹر اور ندالشیبا وویمنز سینٹر کی طالبات شامل ہیں۔ عمرہ کے سفر میں طالبات اپنے مرد سرپرستوں کے ہمراہ جائیں گی۔محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد درویش المحیری نے کہا کہ یہ اقدام تعلیم میں نمایاں کامیابی، خاندان کی معاونت اور روحانی ترقی کو یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات طلبہ میں تعلیم کے لیے عزم و مستقل مزاجی کو فروغ دیتے ہیں اور خواتین میں مثبت کردار کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔احمد المحیری نے یقین دلایا کہ محکمہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کرے گا جو تعلیمی کامیابی، خواتین کی بااختیاری، خاندان کی مضبوطی اور اسلامی اقدار کو فروغ دیں، تاکہ معاشرے میں باعلم اور مثبت کردار ادا کرنے والی خواتین پیدا ہوں۔