تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے

 کابل( مانیٹر نگ ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔ بدخشاں میں افغان فریڈم فرنٹ نے طالبان کے ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں علاقے میں جھڑپوں کے دوران طالبان کے جانی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق بدخشاں کے زیبا ک ضلع میں طالبان کے خلاف کارروائیوں میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ گروپ نے طالبان کے گورنر آفس اور سکیورٹی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر مکمل تصدیق نہیں ہوسکی۔رپورٹس کے مطابق شمالی اور شمال مشرقی افغانستان میں طالبان مخالف مسلح سرگرمیوں میں حالیہ ہفتوں کے دوران اضافہ ہوا ہے، بالخصوص بدخشاں میں صورتحال کشیدہ ہے۔