تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ

بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ

بنگلادیش( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان قائم دفاعی تعاون کے فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت مؤقف اختیار کرلیا۔بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کے خارجہ امور کے مشیر ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ ڈھاکا اپنے قومی مفادات اور عالمی معیشت و تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں ممالک کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان کا جائزہ لے رہا ہے۔ہمایوں کبیر کے مطابق بنگلادیش پاکستان کے ساتھ معمول کے سفارتی روابط مزید مضبوط بنانے، تجارت بڑھانے اور دونوں ملکوں کے عوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم طارق رحمان کے آئندہ سعودی عرب کے دورے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔