اسلام آباد( پاکستان خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت اور جاں بحق افراد کے لواحقین کو امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کی بھی مالی مدد، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور سڑکوں کی فوری بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں اب تک 615 ٹن امدادی سامان پہنچایا جاچکا ہے، جبکہ مزید بارشوں کے پیش نظر قومی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے مکمل طور پر تیار ہیں۔
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان