تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف

پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ورچوئل اثاثہ جات کے تحفظ کیلئے باقاعدہ ریگولیٹری نظام متعارف کرا دیا۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی نے لائسنسنگ ضوابط جاری کرکے آن لائن پورٹل بھی فعال کردیا ہے۔ملک میں پہلے سے کام کرنے والے ورچوئل اثاثہ جات آپریٹرز 5 ستمبر تک لائسنس کیلئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ نئے ضوابط کے تحت ایکسچینج، بروکر ڈیلر، مشاورتی خدمات، قرض دینے اور لینے، مائننگ سمیت 10 مختلف شعبوں کیلئے لائسنس کی کیٹیگریز مقرر کی گئی ہیں۔وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کے مطابق نیا نظام لاکھوں پاکستانیوں کے ورچوئل اثاثوں کو تحفظ فراہم کرے گا، جبکہ لائسنس یافتہ اداروں کو بینکاری نظام سے منسلک ہونے کی سہولت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی فریم ورک سے غیر ملکی کمپنیوں کیلئے بھی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔