تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست

عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست

 اسلام آباد( پاکستان خبر)پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل نہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں ذمہ داران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، ذاتی حیثیت میں طلب کرنے اور توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔پی ٹی آئی نے عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرکے طبی معائنہ کرانے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی، جبکہ عدالت اس معاملے کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کرچکی ہے۔