تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر

پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر

اسلام آباد( پاکستان خبر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کے پانی کے حقوق کے تحفظ اور دریائے چناب کا پانی موڑنے کے بھارتی منصوبے سے متعلق درخواست 16 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کریں گے، جس میں حکومت سے سندھ طاس معاہدے پر فوری عملدرآمد کیلئے عالمی قانونی فورمز سے رجوع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کا چناب کا پانی موڑنے کا منصوبہ پاکستان کی آبی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، جبکہ حکومتی خاموشی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت نے پہلے ہی وفاقی حکومت سے اس معاملے پر تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔