اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے درآمد کی گئی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور عالمی منڈی میں بہتر قیمتوں کے باعث اسے برآمد کیا جائے گا، جس سے مقامی قیمتوں پر اثر نہیں پڑے گا۔دوسری جانب عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے حکومت کی شوگر پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے چینی برآمد کرکے قلت پیدا کی گئی، پھر ضرورت سے زیادہ درآمد کی گئی اور اب درآمد شدہ چینی ہی دوبارہ برآمد کی جا رہی ہے، جس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔