تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ

راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ

 راجستھان( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے جے پور میں کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری اسکول کے دورے کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے۔ پارٹی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے مبینہ حملے کا الزام بی جے پی سے وابستہ افراد پر عائد کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق واقعہ رام پورہ کنورپورہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں کاکروچ جنتا پارٹی کی ٹیم سرکاری اسکول کی حالت کا جائزہ لینے پہنچی تھی۔ پارٹی کے شریک کنوینر آشوتوش رنکا سمیت کارکنوں نے حملے اور پولیس کی جانب سے بروقت مداخلت نہ کرنے کا دعویٰ کیا۔تاہم بی جے پی نے حملے میں اپنے کارکنوں کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے ہیں، جبکہ مقامی دیہاتیوں نے بھی کاکروچ جنتا پارٹی کے مؤقف کی تردید کی ہے۔ معاملے پر فریقین کے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔