تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی

ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن 2026 کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، جس میں ایران نے کیوروگی کیٹگری میں پہلی، کوریا نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ پومزے میں پاکستان نے میدان مار لیا۔جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں ہونے والے سینئر کیوروگی کے 16 ویٹ کیٹگریز میں ایران نے 7 طلائی، ایک چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کوریا 5 طلائی، 4 چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ قازقستان 2 طلائی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔پومزے کیٹگری میں پاکستان نے 3 طلائی، 3 چاندی اور 9 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کوریا دوسرے اور ایران تیسرے نمبر پر رہا۔کیوروگی میں ازبکستان چوتھے، تھائی لینڈ پانچویں، اردن چھٹے، سعودی عرب ساتویں، روس آٹھویں اور پاکستان نویں نمبر پر رہا۔ایونٹ کے آخری روز پیرا تائیکوانڈو کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔