تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

5.8 ارب روپے کا آئی پی او چند سیکنڈز میں سبسکرائب، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز پر زور

5.8 ارب روپے کا آئی پی او چند سیکنڈز میں سبسکرائب، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز پر زور

کراچی ( کامرس ڈیسک) سروس لانگ مارچ ٹائرز کے 75 فیصد شیئرز پر مشتمل 5.8 ارب روپے مالیت کا ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) محض چند سیکنڈز میں مکمل سبسکرائب ہو گیا، جسے ماہرین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑھتی سرمایہ کار دلچسپی کی واضح علامت قرار دیا ہے۔اس غیر معمولی طلب کے بعد ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مزید کمپنیوں کی فہرست سازی ملک کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہوتی جا رہی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ماہرین کے مطابق نئی لسٹنگز سے معیشت میں شفافیت بڑھے گی، دستاویزی نظام مضبوط ہوگا اور ٹیکس نیٹ میں وسعت آئے گی، جس سے غیر دستاویزی کاروبار اور ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی ممکن ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لسٹڈ کمپنیاں مالیاتی معلومات عوام اور ریگولیٹری اداروں کے سامنے پیش کرنے کی پابند ہوتی ہیں، جس سے سرمایہ کاری کے فیصلے زیادہ شفاف اور محفوظ بن جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق IPO کے سخت ضوابط سرمایہ کاروں کو کمپنی کی مالی صورتحال، خطرات اور حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہیں، جبکہ فہرست شدہ ادارے عموماً بہتر کارپوریٹ گورننس اور پیشہ ورانہ بورڈز کی طرف منتقل ہوتے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ کامیاب IPO نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں اعتماد بحال کرنے اور نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی کے امکانات کو مزید تقویت دی ہے۔