تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، ہلاکتیں 41 تک پہنچ گئیں

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، ہلاکتیں 41 تک پہنچ گئیں

فلپائن( مانیٹرنگ ڈیسک)منیلا کے قریب فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اکتالیس ہو گئی ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی اور ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق زلزلہ سوموار کی صبح مقامی وقت کے مطابق سات بج کر سینتیس منٹ پر آیا، جس کے بعد فلپائن سمیت انڈونیشیا، جاپان اور آسٹریلیا میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی۔زلزلے کے باعث کئی علاقوں میں عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ امدادی اداروں کے مطابق کم از کم ایک سو چونتیس افراد زخمی ہوئے ہیں اور تقریباً دس ہزار خاندان بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔منڈاناؤ فلپائن کا دوسرا بڑا جزیرہ ہے جہاں کروڑوں کی آبادی رہتی ہے، اور حکام کے مطابق نقصانات اور جانی نقصان کے حتمی اعداد و شمار کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے نے کہا ہے کہ صورتحال کا مکمل جائزہ لے کر آئندہ چند روز میں تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔