اسلام آباد( پاکستان خبر) وطنِ عزیز سے محبت اور تجدیدِ عہدِ وفا کے جذبے کے ساتھ 79ویں جشنِ آزادی کا شاندار ٹیزر جاری کردیا گیا۔قوم کو جشنِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سبز ہلالی پرچم تھام کر آزادی کی رات کی رونق دوبالا کی جائے اور متحد ہوکر فضاؤں میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے نعرے بلند کیے جائیں۔یومِ آزادی کے موقع پر یادگارِ فتح پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا جائے اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ 79واں جشنِ آزادی منایا جائے۔