تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ( پاکستان خبر) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، زیارت، ہرنائی اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مزید 9 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔دوسری کارروائی ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں کی گئی، جہاں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔ فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں 9 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، جبکہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔