تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ایبٹ آباد نے کراچی وائٹس کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیت لیا

ایبٹ آباد نے کراچی وائٹس کو شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیت لیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ایبٹ آباد کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں کراچی وائٹس کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میں کراچی وائٹس کی ٹیم انیسویں اوور میں ایک سو اٹھارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ثاقب خان نے سب سے زیادہ بائیس رنز اسکور کیے جبکہ سعود شکیل نے سترہ، شان مسعود نے سولہ، ہارون ارشد نے تیرہ اور خواجہ نافع نے دس رنز بنائے۔ایبٹ آباد کی جانب سے ارشد اقبال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان، رضا اللہ اور شہاب خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وسیم جونیئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ایک سو انیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایبٹ آباد نے جارحانہ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ شاہ زیب خان اور کامران غلام نے پینتالیس، پینتالیس رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بآسانی فتح دلائی۔اس کامیابی کے ساتھ ایبٹ آباد نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔