تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گوادر پورٹ پر سرگرمیاں تیز، ایک اور بڑا کارگو جہاز لنگر انداز

گوادر پورٹ پر سرگرمیاں تیز، ایک اور بڑا کارگو جہاز لنگر انداز

گوادر ( کامرس ڈیسک) بندرگاہی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایک اور بحری جہاز بڑی مقدار میں سامان لے کر پہنچ گیا ہے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی کا عندیہ مل رہا ہے۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے بتایا کہ کارگو بردار جہاز ہزاروں میٹرک ٹن سامان لے کر گوادر پہنچا، جو بندرگاہ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے اور عالمی سطح پر جہاز رانی کمپنیوں کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔وزیر بحری امور کے مطابق کارگو جہازوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث گوادر کی اہمیت خطے میں مزید بڑھ رہی ہے، جبکہ حکومت بندرگاہی نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرمایہ کاروں اور جہاز رانی کمپنیوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ گوادر کو خطے میں تجارتی مرکز کے طور پر مزید فروغ دیا جا سکے اور اسے عالمی معیار کی بندرگاہ بنایا جا سکے۔