تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

طالبان قیادت کو عوامی مشکلات کا مکمل ادراک نہیں، افغانی عوام

طالبان قیادت کو عوامی مشکلات کا مکمل ادراک نہیں، افغانی عوام

کا بل( مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی صورتحال پر طالبان حکومت کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ملک میں موجودہ حالات، معاشی مشکلات اور عوامی مسائل کے باعث طالبان حکومت پر تنقید میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ بعض حلقوں کی جانب سے حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔کابل سے ایک افغان شہری نے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ طالبان حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اس نے کہا کہ افغان عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے خود آواز بلند کرنا ہوگی۔ویڈیو پیغام میں شہری نے طالبان حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے عوام سے تبدیلی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب جلال آباد کے ایک شہری نے بھی موجودہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ماضی میں زرعی پیداوار اور انگوروں کے حوالے سے مشہور جلال آباد اب مشکلات کا شکار ہے۔شہری نے الزام عائد کیا کہ مقامی افراد مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور طالبان قیادت کو عوامی مشکلات کا مکمل ادراک نہیں۔افغانستان میں طالبان حکومت کے طرز حکمرانی، معاشی حالات اور سکیورٹی صورتحال پر اندرون اور بیرون ملک مختلف آراء سامنے آتی رہی ہیں، جبکہ ملک میں سیاسی اور سماجی چیلنجز بدستور موضوع بحث ہیں۔