تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

افغان حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے: مرتضیٰ سولنگی

افغان حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے: مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد( اباسین خبر) صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کر کے بھارت اور اسرائیل کو خوش کر رہی ہے۔سابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات اور صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی دہشت گردی سے متعلق ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے افغان طالبان پر سخت تنقید کی۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر غیر قانونی افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو پاکستان کے بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف استعمال کرنے کے لیے فراہم کر رہی ہے، جس سے پاکستان کے عالمی امن کے مؤقف کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال نریندر مودی اور بنیامین نیتن یاہو کو خوش کرنے کے مترادف ہے۔مرتضیٰ سولنگی کے مطابق افغان طالبان یا تو یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کوئی کارروائی نہیں کرے گا، یا انہیں یقین ہے کہ ان کے سرپرست ان کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائے گا بلکہ ان کے سرپرستوں اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کرے گا اور عالمی امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے “پاکستان زندہ باد” اور #PeaceMakerOfTheWorld کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔