تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے: طلال چوہدری

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے: طلال چوہدری

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال کی جارہی ہے، جبکہ ملک میں ایک منظم دہشتگردی و جرائم کا نیٹ ورک بھی سرگرم ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ نیٹ ورک اسمگلنگ، منشیات، غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات اور اسلحے کی فراہمی سمیت مختلف جرائم کے ذریعے دہشتگرد کارروائیوں میں معاونت کرتا ہے۔ ان کے مطابق حکومت ان سرگرمیوں کو محض کاروبار نہیں بلکہ دہشتگردی سے جڑے جرائم تصور کرتی ہے۔وزیر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر میں ایک جماعت کو کالعدم قرار دیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی اسے سیاسی بنیادوں پر کارروائی قرار دینے سمیت کئی سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم جماعت کو دستیاب شواہد کی بنیاد پر ذمہ داری سے کالعدم قرار دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی بعض آڈیوز کے بارے میں بھی سوالات اٹھے کہ آیا وہ مصنوعی ذہانت سے تیار یا تبدیل شدہ ہیں، تاہم حقیقت جاننے کیلئے شواہد اور تحقیقات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کے پاس دہشتگردی اور اس کے معاون نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کیلئے شواہد موجود ہیں، اس لیے ان معاملات کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے حقائق اور تحقیقات کی روشنی میں دیکھا جانا چاہیے۔وزیر مملکت نے دعویٰ کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں ضیا نامی شخص گزشتہ 8 سے 10 برس سے مختلف افراد کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے، جبکہ گزشتہ 2 برس سے وہ ایک مخصوص گروہ کے افراد کو براہِ راست اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر اس معاملے میں مزید کارروائی جاری ہے۔