تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

افغان یونائیٹڈ فرنٹ کا طالبان کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان

افغان یونائیٹڈ فرنٹ کا طالبان کے خلاف مسلح کارروائیوں کا اعلان

کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں مزاحمتی گروہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سابق افغان جنرل اور افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے سربراہ سمیع سادات نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ طالبان کے خلاف کارروائیوں کی اجازت دے دی گئی ہے اور جنگی اقدامات کا پہلا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔جنرل سمیع سادات کے مطابق طالبان کے ارکان، مراکز اور قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے افغان فوج کی وردی میں جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ان کا گروہ طالبان کے علاوہ القاعدہ، داعش، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف بھی جدوجہد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد تقریباً پانچ سال گزر چکے ہیں اور اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔سمیع سادات نے افغانستان کے اندر اور بیرون ملک مقیم افغان شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر ملک کو طالبان کے کنٹرول سے آزاد کرانے کی کوششوں کا حصہ بنیں۔