کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے قندھار اور ہلمند میں کارروائیوں کے دوران 3 طالبان سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔فرنٹ کے مطابق ہلمند کے امام رباط چوکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران طالبان رجیم کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے اور 2 کلاشنکوف رائفلیں قبضے میں لے لی گئیں۔افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا کہنا ہے کہ قندھار کے باغ پل بازار میں بھی طالبان کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں ایک اہلکار ہلاک ہوا۔فرنٹ کے مطابق قندھار سے بلخ اور ہرات سے بدخشاں تک طالبان رجیم کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا طالبان اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں