تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

احسن اقبال چین پہنچ گئے، ڈیجیٹل تعاون بڑھانے پر زور

احسن اقبال چین پہنچ گئے، ڈیجیٹل تعاون بڑھانے پر زور

ارومچی (کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، جہاں وہ ڈیجیٹل معیشت فورم میں شرکت کریں گے۔احسن اقبال نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیجیٹل معیشت تعاون سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت پیداوار، تجارت، طرز حکمرانی اور انسانی ترقی کو تیز کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ای پاکستان، اڑان پاکستان کے پانچ بنیادی ستونوں میں شامل ہے، جبکہ ڈیجیٹل تبدیلی ملک کے ترقیاتی ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی اس تبدیلی کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، بادلاتی کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی، تحقیق اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔احسن اقبال نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیجیٹل رابطہ کاری اور کمپیوٹنگ راہداری کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے سرحد پار فائبر رابطوں، ڈیٹا مراکز اور مصنوعی سیاروں کے ذریعے رابطوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تعاون میں اعتماد، رازداری، سائبر سکیورٹی، شفافیت اور قومی خودمختاری کے اصولوں کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی ڈیجیٹل شراکت داری کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے کیلئے پُرعزم ہے اور رابطہ کاری، جدت اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے فوائد صرف حکومتوں اور بڑی کمپنیوں تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ نوجوانوں، خواتین، جامعات اور چھوٹے کاروباروں کو بھی اس سے مواقع ملنے چاہئیں۔