تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

احسن اقبال نے دس سال میں برآمدات 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دے دیا

احسن اقبال نے دس سال میں برآمدات 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دے دیا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کی صلاحیت موجود ہے، تاہم پائیدار معاشی ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے آئندہ دس سال میں ملکی برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کرنے پر زور دیا۔وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس ہدف کے حصول کے لیے جامع منصوبہ بندی، مؤثر پالیسیوں اور مختلف شعبوں کے درمیان بہتر رابطے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں میں تبدیلیوں نے ملک کی معاشی منصوبہ بندی کو متاثر کیا ہے۔ معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا اور سیاسی استحکام یقینی بنانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نظام ناگزیر ہے۔ سڑکوں، ریلوے، بندرگاہوں اور فضائی شعبے کے درمیان مؤثر رابطے کے بغیر برآمدات میں مطلوبہ اضافہ حاصل کرنا مشکل ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ لاجسٹکس کے نظام میں تاخیر سے برآمدات کی لاگت بڑھ جاتی ہے، جس سے عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت متاثر ہوتی ہے۔ نقل و حمل اور سامان کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنا کر پاکستانی مصنوعات کم وقت اور کم لاگت میں عالمی منڈیوں تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ برآمدات میں اضافے، پالیسیوں کے تسلسل اور سیاسی استحکام کے ذریعے پاکستان اپنی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔