تازہ ترین
پاکستان خبر

پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کیلئے اے آئی اشارتی ترجمان متعارف

پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کیلئے اے آئی اشارتی ترجمان متعارف

اسلام آباد( ویب ڈیسک) پاکستان میں سماعت سے محروم افراد کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی اشارتی زبان کے ترجمان اور معاون نظام متعارف کرا دیا گیا۔یہ مصنوعی ذہانت کا ترجمانی نظام ’سنو‘ منصوبے کا حصہ ہے، جسے پاکستانی ادارے کنیکٹ ہئیر نے یوفون کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ اس کا مقصد بہرے اور کم سماعت رکھنے والے افراد تک اہم معلومات پاکستانی اشاروں کی زبان میں پہنچانا ہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے عام گفتگو اور اہم اعلانات کو اشارتی زبان میں قابلِ فہم انداز میں منتقل کیا جاسکے گا، تاکہ سماعت سے محروم افراد معلومات کو آسانی سے سمجھ سکیں۔