تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

برطانیہ میں مصنوعی ذہانت سے کاروباری کارکردگی میں نمایاں بہتری

برطانیہ میں مصنوعی ذہانت سے کاروباری کارکردگی میں نمایاں بہتری

لندن( ویب ڈیسک)ایک نئی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی وہ کمپنیاں جو مصنوعی ذہانت اپنا رہی ہیں، وہ کارکردگی میں بہتری، اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافے جیسے واضح فوائد حاصل کر رہی ہیں۔ اس کے برعکس پرانے اور لندن سے باہر قائم کاروباری اداروں کے اس مقابلے میں پیچھے رہ جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری سافٹ ویئر استعمال کرنے والے لاکھوں اداروں کے خفیہ انتظامی ڈیٹا اور مختلف ممالک کے ہزاروں کاروباروں پر کیے گئے سرویز کا تجزیہ کیا گیا۔نتائج کے مطابق برطانیہ کی تقریباً ستر فیصد کمپنیاں اب کسی نہ کسی سطح پر مصنوعی ذہانت استعمال کر رہی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ ستتر فیصد کاروباروں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بیالیس فیصد نے آمدنی میں اضافے کی تصدیق کی۔مزید برآں ستائیس فیصد کاروباروں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے باعث ان کے کام کے اوقات میں کمی آئی، جبکہ اٹھائیس فیصد اداروں نے اخراجات میں کمی کا بھی ذکر کیا۔