تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان میں فضائی کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ متوقع

پاکستان میں فضائی کرایوں میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور( پاکستان خبر) خلیجی جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ڈیڑھ درجن سے زائد ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 342.32 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس کے باعث ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے فضائی کرایوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔پی ایس او کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں 153 روپے 39 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایئر لائنز نے کرایوں میں تبدیلی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں تمام اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں اپنے کرایوں میں اضافہ کریں گی، ڈومیسٹک کے لیے بیس فیصد اور بین الاقوامی روٹس پر تیس فیصد تک اضافہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق یورپ، امریکہ، کینیڈا اور خلیجی ممالک کے لیے فضائی کرایوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے لندن کے کرایوں میں ایک لاکھ روپے تک، جبکہ پیرس، استنبول، نیویارک اور ٹورنٹو کے کرایوں میں 80 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ متوقع ہے۔عید کے موقع پر بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے لیے یہ فضائی کرایوں میں اضافہ ایک بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے، جس سے مسافروں کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔