تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فضائی حدود کی بندش، پروازیں متاثر، سفر کا دورانیہ بڑھ گیا

فضائی حدود کی بندش، پروازیں متاثر، سفر کا دورانیہ بڑھ گیا

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسر)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث فضائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مخصوص فضائی راستوں کا استعمال ترک کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف پروازیں اب متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں سفر کا وقت بڑھ گیا ہے اور ایندھن کے اخراجات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی پروازوں کے روٹس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اب یہ مخصوص فضائی حدود سے گزرنے کے بجائے دیگر محفوظ راستے استعمال کر رہی ہیں۔ان نئے راستوں کے باعث خلیجی شہروں سے پاکستان آنے والی پروازوں کے دورانیے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں بعض پروازوں کا وقت ڈیڑھ گھنٹے سے زائد بڑھ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات نہ صرف فضائی سفر بلکہ عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جبکہ صورتحال معمول پر آنے تک یہ مشکلات برقرار رہنے کا امکان ہے۔