تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا نیا انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 27 جولائی کو ہوگی

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا نیا انتخابی شیڈول جاری، پولنگ 27 جولائی کو ہوگی

 اسلام آباد(پاکستان خبر)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون مقرر کی گئی ہے، جبکہ ان کی جانچ پڑتال 24 جون کو صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ اسی روز درست امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25 سے 28 جون تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ ان اپیلوں کی سماعت 29 اور 30 جون کو ہوگی۔ اپیلوں پر فیصلے یکم اور 2 جولائی کو سنائے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 جولائی دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 4 جولائی کو جاری کی جائے گی۔انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے اور اسی روز حتمی امیدواروں کی فہرست بھی شائع کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پونچھ (راولاکوٹ) کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں گے، اور ان کی جانچ پڑتال بھی وہیں کی جائے گی۔کمیشن نے کہا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی امیدواروں کی درخواستوں اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، اور تمام امیدواروں کو مقررہ وقت کے اندر کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔