تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

آزاد کشمیر انتخابات، مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری، 14 نشستوں پر کامیابی

آزاد کشمیر انتخابات، مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری، 14 نشستوں پر کامیابی

مظفرآباد( پاکستان خبر) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کر لی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی 5 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ 20 حلقوں میں سے 19 کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 14 جبکہ پیپلز پارٹی نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایک حلقے میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی۔حلقہ ایل اے 27 میں انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچنے کے باعث تمام 196 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات نہیں ہو سکے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق ایل اے 25 نیلم ویلی ون میں مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر نے 18 ہزار 925 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 13 ہزار 596 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 26 نیلم ویلی ٹو میں پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 17 ہزار 466 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 15 ہزار 494 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 29 میں پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان 19 ہزار 792 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 16 ہزار 413 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔دیگر حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی، ثاقب مجید راجہ، راجہ محمد فاروق حیدر، ناصر حسین ڈار، چوہدری محمد اسماعیل، محمد احسن رضا، مریم جاوید، ذیشان علی، راجہ محمد صدیق، محمد عامر شاہ، سید شوکت علی شاہ، محمد یاسین لون اور محمد احمد رضا قادری کامیاب قرار پائے۔پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی، عامر عبدالغفار اور عبدالماجد خان نے بھی مختلف نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مہاجرین کی نشستوں سمیت کئی حلقوں میں مضبوط پوزیشن حاصل کی، تاہم نتائج حتمی سرکاری اعلان کے بعد ہی مکمل طور پر واضح ہوں گے۔