تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

آزاد کشمیر انتخابات، دوسرے مرحلے کی پولنگ کل ہوگی

آزاد کشمیر انتخابات، دوسرے مرحلے کی پولنگ کل ہوگی

راولپنڈی( پاکستان خبر)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے پولنگ کل 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں ہوگی، جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں سکستھ روڈ پر قائم گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے ڈسٹری بیوشن پوائنٹ سے عملہ بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز اور دیگر حساس انتخابی مواد وصول کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابی عملے کو بیلٹ پیپرز اور سرکاری ریکارڈ فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اہلکار اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز روانہ ہو رہے ہیں۔ انتخابی سامان کی ترسیل پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ اور الیکشن حکام پولنگ انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں، جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عملہ تعیناتی کے لیے تیار ہے۔حکام کے مطابق مقررہ وقت پر پولنگ کا آغاز ہوگا، جبکہ سامان کی تقسیم مکمل ہونے کے بعد پولنگ عملہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔آزاد کشمیر مہاجرین کی نشستوں کے لیے راولپنڈی میں جموں 6، وادی 4 اور وادی 5 کے حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ وادی 4 کا حلقہ صرف راولپنڈی شہر تک محدود ہے، وادی 5 میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقے شامل ہیں، جبکہ جموں 6 کا حلقہ راولپنڈی ڈویژن سے اسلام آباد تک پھیلا ہوا ہے۔