تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

آزادکشمیر کی 8 مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے

آزادکشمیر کی 8 مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے

مظفرآباد( پاکستان خبر) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کل 20 اگست کو جمع کرائے جائیں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ اسی روز جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو دائر ہوں گی، جن پر 22 اگست کو سماعت اور فیصلے کیے جائیں گے۔ امیدوار 23 اگست کو دستبردار ہوسکیں گے، جس کے بعد حتمی فہرست جاری ہوگی۔مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اسمبلی ہال، بلاک 12 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوگی۔8 مخصوص نشستوں میں 5 خواتین، ایک علماء و مشائخ، ایک بیرون ملک مقیم ریاستی باشندوں اور ایک نشست ٹیکنوکریٹس و پیشہ ور افراد کے لیے مختص ہے۔